بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شانگلہ میں حادثہ ٗ ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

شانگلہ میں حادثہ ٗ ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

الپوری۔شا نگلہ کے بالائی علاقہ دونائی کروڑہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے ۔منگل کے روز دوپہر کروڑہ دونائی کے رہائشی علاج معالجہ کیلئے بشام ہسپتال سے واپس دونائی آرہے تھے کہ اچانک جیپ کا بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں۔ ز خمیوں کو آر ایچ سی کروڑہ میں فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری اور سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں مسماۃ زبیدہ بی بی زوجہ ثواب خان ٗثواب خان ولد جمعہ خان ٗمسماۃ شاروی بی بی زوجہ سراب خان موقع ہی پر دم توڑ گئے تھے جبکہ مسماۃ منشا بی بی کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔زخمیوں میں شیر عالم ولد سراب خان شامل ہے۔