بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر اور امریکہ کے مابین معاہدے پر دستخط

قطر اور امریکہ کے مابین معاہدے پر دستخط

دوحہ۔دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے امریکا اور قطر کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت قطر اور امریکا مل کر دہشتگردوں کو ملنے والی مالی مدد کا پتہ لگائیں گے اور اسے روکنے کیلئے کوشش کریں گے۔امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک سے قطر کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سمیت عرب ممالک سے کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے عرب ممالک سے قطر کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی۔ جبکہ ریکس ٹلرسن نے دہشتگردی کی مالی مدد روکنے کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا ہمارا واحد مقصد ہے۔ امریکا اور قطر مل کر دہشتگردوں کی مالی مدد کا پتہ لگا کر اسے ختم کریں گے۔ قطر اور امریکا مل کر دہشتگردوں اور ان کی مالی مدد سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے۔قطر اور امریکا کے درمیان دہشتگردوں کی مالی مدد کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان قطری اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے