بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دریائے گنگا اپنی موت کی جانب گا مز ن

دریائے گنگا اپنی موت کی جانب گا مز ن

 

 دریا گنگا اپنی موت کی جانب بڑھ رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دریا کوآلودگی اور ان آلائشوں سے خدشات لاحق ہیں جو ہمالیہ سے نکلنے کے بعد سمندر تک کے سفر میں اس میں پھینکی جاتی ہیں۔گنگا جب برف پوش ہمالیہ سے نکلتا ہے تو اس کا پانی شفاف ہوتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وہ آگے بڑھتا ہے اس میں شہروں کا کوڑا کرکٹ، کچرا اور زہر آلود صنعتی فضلہ شامل ہوتا جاتا ہے۔ اور اسے مزید نقصان وہ لاکھوں افراد پہنچاتے ہیں جو اس سے عقیدت رکھتے ہیں۔چالیس کروڑ افراد کو پانی مہیا کرنے والا دریائے گنگا ، جس سے مذہبی عقیدت رکھنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے، اس کے باوجود اپنی موت کی جانب بڑھ رہا ہے کہ بھارتی حکومت اسے کئی عشروں سے بچانے کی کوششیں کررہی ہے۔