بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھائیوں نے غیرت کے نام پربہن کو بیدردی سے قتل کر دیا

بھائیوں نے غیرت کے نام پربہن کو بیدردی سے قتل کر دیا

اوچ شریف۔ بھائیوں نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بہن کو اینٹیں مارمارکرقتل کردیا جو 4 بچوں کی ماں اورآٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں تین بھائیوں نے شادی شدہ بہن نادیہ حمید کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، تینوں بھائیوں نے نادیہ کو ڈنڈے اوراینٹیں مارکرہلاک کیا، مقتولہ 4 بچوں کی ماں اور آٹھ ماہ کی حاملہ تھی جو اپنے شوہرسے ناراض ہو کرمیکے آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر بھائیوں کو شبہ تھا کہ اس کے کسی سے تعلقات ہیں، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ تینوں بھائیوں فیاض، اعجاز اور شہزاد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔