بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹو نے خواتین کو آ گے لانے کی ٹھان لی

بلاول بھٹو نے خواتین کو آ گے لانے کی ٹھان لی

اسلام آباد۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر بیٹی کو ملالہ کی طرح تعلیم میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی اور محب وطن عوام اپنی خواتین کو پیچھے رہنے نہیں دیں گے بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ خواتین وزیراعظم ،جج اور تھانیدار بھی بن سکتی ہیں۔

بدھ کو ملالہ ڈے پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ہر بیٹی کو ملالہ کی طرح تعلیم میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور محب وطن عوام اپنی خواتین کو پیچھے رہنے نہیں دیں گے۔بے نظیر بھٹو نے ثابت کیاکہ خواتین وزیراعظم ،جج اور تھانیدار بھی بن سکتی ہیں۔