بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چینی فوجی دستے پہلے غیرملکی فوجی اڈے کیلئے روانہ

چینی فوجی دستے پہلے غیرملکی فوجی اڈے کیلئے روانہ

بیجنگ ۔ چین کے فوجی دستے پہلے غیرملکی فوجی اڈے کے لیے جبوتی روانہ ہو گئے ، چین جبوتی میں امریکہ کے اہم اڈے کے قریب اپنا پہلا فوجی اڈہ قائم کر رہا ہے اس اڈے کے ذریعے افریقہ اور اس کے مغربی علاقوں میں امن کے قیام اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرون ملک چین کا پہلا فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے فوجی دستے بحری راستے سے جبوتی کے لیے رواں دواں ہیں۔چین افریقی ملک جبوتی میں اس امریکی اڈے کے قریب اپنا پہلا فوجی اڈہ قائم کر رہا ہے جسے امریکہ مشرق وسطی اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔ چین کے مطابق اس اڈے کے ذریعے افریقہ اور اس کے مغربی علاقوں میں امن کے قیام اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس فوجی اڈے کو فوجی تعاون، بحری مشقوں اور ریسکیو مشن کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔بحری دستے منگل کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے علاقے زانجیانگ میں واقع بندرگاہ سے جبوتی کے لیے روانہ ہوئے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ چینی اڈہ کب کام کا آغاز کرے گا اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ کتنے فوجی دستے روز جبوتی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق جبوتی میں فوجی اڈے کا قیام دونوں ملکوں کے ‘دوستانہ مذاکرات’ کے بعد عمل میں لایا گیا۔اس فوجی اڈے کو چین کے اس خطے میں اس کے مفادات کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔

چائنا گلوبل ٹائمز میں چھپنے والے اداریے میں کہا گیا کہ چین کی فوجی ترقی چینی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے ہے نہ کہ دنیا کو کنٹرول کرنے کے لیے۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ، جاپان اور فرانس کے بھی جبوتی میں فوجی اڈے ہیں۔امریکی اڈے سے چند میل دورجبوتی میں چین کا قائم کیے جانے والا فوجی اڈہ امریکی فوجی اڈے جس کا نام کیمپ لیمنر ہے سے چند ہی میل کے فاصلے پر ہے۔ امریکہ نے نائن الیون کے بعد اس اڈے کو قائم کیا تھا اب بھی اسے مشرق وسطی اور افریقہ میں اپنی بڑی اور اہم فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی بھی اسی کیمپ سے ہوئی تھی۔البتہ چین کے حکام نے جبوتی میں اپنے فوجی اڈے کے قیام کی اہمیت کو گھٹا کر پیش کرتا آیا ہے۔