بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی

کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی

لندن ۔برطانیہ میں مذہبی انتا پسندوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ عائشہ صدیقی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ تمیم اقبال اس نفرت آمیز حملے کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر بنگلہ دیش واپس چلے گئے۔برطانیہ میں بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی اہلیہ مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 10 جولائی کی رات کو برطانیہ میں تمیم اقبال اور ان کی اہلیہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہوٹل کی طرف آرہے تھے۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ تمیم اقبال کی بیوی عائشہ نے حجاب پہن رکھا تھا جس کو دیکھتے ہی نامعلوم شخص نے ان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ 21 جون کو بھی برطانیہ میں 2 مسلم خواتین کو حجاب پہننے کی وجہ سے تیزاب کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا۔