بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اہم شخصیات کو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

اہم شخصیات کو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی


پشاور۔سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اہم ترین شخصیات کی آ مد کے باعث سول سیکرٹریٹ کے چمن میں ہیلی کاپٹراتارے کے لئے اجازت مانگی گئی تھی گورنر ہاؤس ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہیلی کاپٹر ز کے استعمال کے لئے ہیلی پیڈ موجود ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرنے کے حوالے سے این او سی جاری کرنے سے انکار کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

سول سیکرٹریٹ پشاور کے قریب پشاور پولیس لائن بھی موجود ہے جبکہ اہم ترین شخصیات کے لئے دیگر مقامات پر ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے مناسب انتظامات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ہیلی کاپٹر اتارنے کے حوالے سے این اوسی جاری کرنے سے معذرت کی ہےؒ