بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سانحہ پولیس سنٹر:بلوچستان سمیت ملک بھر میں فضاء سوگوار ،قومی پرچم سر نگوں

سانحہ پولیس سنٹر:بلوچستان سمیت ملک بھر میں فضاء سوگوار ،قومی پرچم سر نگوں


کوئٹہ۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پولیس ٹریننگ سنٹر حملے کے بعد بدھ کو فضاء سوگوار رہی ،تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں رہے،کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہاجبکہ شہید ہونیوالے 22 کیڈٹس کی میتیں اسپیشل طیارے کے ذریعے ان کے آبائی علاقے تربت پہنچا دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی۔

تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہڑتال کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان نے بھی سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں رہے ۔ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں لیاقت بازار، قندھاری بازار اور جناح روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ہوٹل اور دکانوں کو بھی تالے لگے ہوئے تھے۔

دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 22 کیڈٹس کی میتیں اسپیشل طیارے کے ذریعے ان کے آبائی علاقے تربت پہنچا دی گئی ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ادھر سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔