بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک روٹ سکیورٹی ٗصوبائی حکومت بھرتیوں کا اعلان

سی پیک روٹ سکیورٹی ٗصوبائی حکومت بھرتیوں کا اعلان

پشاور۔صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت سی پیک منصوبے کو ملک کے ترقی کیلئے ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت سمجھتی ہے کیونکہ سی پیک کا معاہدہ چائنہ نے رائیونڈ یا جاتی امراء کے ساتھ نہیں ہواہے بلکہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہواہے جس سے پورا ملک ایک جیسا مستفید ہوگا مولانا فضل لرحمن کا پانامہ اور جے آئی ٹی کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دینے سے واضح ہورہاہے کہ وہ چوروں کوبچانے اور کرپشن کرنے والوں کے سپورٹ کررہے ہیں کیونکہ پانامہ کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے مولانا کا اس طرح کا بیان دیناملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

صوبائی حکومت نے چین میں روڈ شوکے دوران 82منصوبوں کیلئے کمپنیوں کو راضی کیا جس سے خیبرپختونخوا کو 40بلین ڈالرسرمایہ کارآےئگی خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چائنہ اقتصادی راہدار منصوبے کے سیکورٹی کے لئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے منظوری دی ہے جس پر صوبائی حکومت کا تین ارب سے زیادہ خرچہ آئے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کسی خاندان یافرد کیخلاف نہیں بلکہ چوری کرنے والوں کے خلاف ہورہی ہے۔اگرملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن نہیں ہے تو مولانا بتائیں پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کیاہے لیکن شورمچانے والوں کو ڈرہے کہ تلاشی ہماری قریب پہنچی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی پہلی حکومت بھی کرپشن کی وجہ ختم ہوئی جبکہ دوسری حکومت حتم ہونے کے بعد این اراو اور اسحاق ڈارکا اعترافی بیان سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہاکہ بنی گالہ میں بننے والے عمران خان کے گھر کے تحقیقات سے کوئی ڈر نہیں ہے کیونکہ تحقیقات سے اور کرپشن کرنے والوں کوڈرہوگاملک میں غریب آدمی ٹیکس دیتاہے لیکن اس اپنے ٹیکس کاکوئی فائدہ نہیں ملتاہے کیونکہ ان کا دیاہوٹیکس حکمران اپنے جیبوں میں ڈالتے ہیں غریب پاکستانی قوم کے ہزاروں ملین ڈالربیرونی ممالک کے بینکوں میں پڑے ہیں کیونکہ حکمرانوں کو غریب آدمی کو کھانے کی عادت پڑ گئی ہے ایک طرف بیرونی ملک پاکستانی کروڑوں ڈالرززرمبادلہ ارسال کرنے کے باوجود بھی پاکستان میں عام آدمی غربت کی چکی میں پیس رہاہے جسکی اصل وجہ ملک میں ایک مخصوص ٹولے کا کرپشن ہے پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن کے خلاف احتساب کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔