بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کیخلاف نیب میں 4 مقدمات

شریف خاندان کیخلاف نیب میں 4 مقدمات


اسلام آباد ۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں چیرمین نیب کے بیان کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ نیب میں شریف خاندان کے خلاف کئی مقدمات زیر التوا تھے تاہم نیب نے شریف خاندان کے خلاف صرف چار مقدمات میں ریفرنس دائر کیے اور دیگر مقدمات میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد زیر التوا مقدمات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے دس ماہ کا وقت مقرر کیاتاہم شریف خاندان کے مقدمات کو اس فہرست سے باہر رکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی رائے پر ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہ کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکوٹر جنرل نیب کی رائے چیرمین نیب کے اختیار سے بالا تر نہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاناما پیپرز سامنے آئے مگر نیب نے کسی قسم کی معلومات اکٹھی نہیں کیں جبکہ معاملہ سپریم کورٹ میں آنے کے بعد بھی نیب نے آج تک کچھ نہیں کیارپورٹ کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کو سرد خانے میں ڈالا عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نیب پہلے دن سے ہی شریف خاندان کے مقدمات میں تاخیر کر رہا ہے۔