بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف مزید 2وکٹیں اڑانے میں کامیاب

تحریک انصاف مزید 2وکٹیں اڑانے میں کامیاب

اسلام آبادڈپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت معظم جتوئی اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر وارن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خوراک اور مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی نے بہاولپور سے 2008 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عامر وارن کے ہمراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور بعد ازاں بنی گالہ گئے ۔

اس دوران انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد معظم جتوئی اور عامر وارن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دونوں رہنما ؤ ں نے تحریک انصاف کی قیادت اور پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دونوں رہنما ؤ ں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔