بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کھیتوں میں گدھے گھسنے پر انسانیت سوز واقعہ

کھیتوں میں گدھے گھسنے پر انسانیت سوز واقعہ

ایبٹ آباد۔ایبٹ آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمیندار نے بچے کو گدھے کیساتھ باندھ کر گھسیٹا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور کے مطابق انسانیت سوز واقعہ تھانہ لورہ کی حدود میں پیش آیا۔کھیت میں گدھا جانے پر کھیت کے مالک نے طیش میں آ کر گدھے کے مالک کے 8 سالہ بچے مدثر کے ہاتھ گدھے سے باندھ کر اسے بھگا دیا۔ کمسن بچہ گدھے کے ساتھ گھسٹتے ہوئے دم توڑ گیا۔کھیت کے مالک ملزم مسکین کو گرفتار کر کے تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔