بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینیٹر بابر اعوان کا استعفیٰ منظور

سینیٹر بابر اعوان کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد ۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا، بابر اعوان کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد دے گا۔

جمعرات کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر بابر اعوان کی طرف سے دیا گیااستعفیٰ منظور کرلیا ہے، اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، بابر اعوان پنجاب سے پیپلز پارٹی کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن الیکشن کیلئے شیڈول جاری کرے گا۔