بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بی این پی بھی وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑی

بی این پی بھی وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑی

اسلام آباد۔ وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے بعد بی این پی بھی کھل کر سامنے آ گئی جبکہ اپوزیشن میں پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت اے این پی نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنے کا موقف اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ سے قبل ہی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کااعلان کر دیا تھا جبکہ حکومت کی دوسری اتحادی جماعت بی این پی کے رہنماء محمود خان اچکزئی بھی وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ دوسری طرف اپوزیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی جو وزیراعظم نواز شریف سے مسلسل مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے کی بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے اور سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔