بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے پارٹی کو جشن منانے سے روک دیا

عمران خان نے پارٹی کو جشن منانے سے روک دیا

لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو پانامہ لیکس کیس کے فیصلے سے قبل از وقت جشن منانے سے روک دیا ، لاہور میں متعدد تقریبات منسوخ کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) لیگ کے پیشگی جشن سے سبق سیکھ لیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جشن منانے سے روک دیا ہے ۔

عمران خان کی ہدایات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے فیصلے قبل پارٹی میں کوئی جشن نہیں منایا جائے گا۔سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد تحریک انصاف لائحہ عمل ترتیب دے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل جشن منانا قبل از وقت ہوگا، پارٹی رہنما اور ورکرز (ن) لیگ والی غلطی نہ کریں، عمران خان کی ہدایت کے بعد لاہور میں متعدد تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔