بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد ائرپورٹ پرکروڑوں کی چوری

اسلام آباد ائرپورٹ پرکروڑوں کی چوری

اسلام آباد۔بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھرا بیگ مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔جمعرات کے روزکراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے محمد اسلم نامی منی چینجر کا تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ لانج سے غائب ہوگیا۔

واقعے پر ائرپورٹ و سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔محمد اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی سے 9 کروڑ روپے لے کر بینظیر ایئرپورٹ پہنچا، یہ رقم3،3 کروڑ روپے کے 3 پیکٹس میں تھی، ڈومیسٹک لانج میں فون پر بات کر رہا تھا، کسی نے رقم سے بھرا ایک پیکٹ چوری کرلیا۔