بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / انسانی جسم کے ہرخلیے کا نقشہ بنانے کا بین الاقوامی منصوبہ

انسانی جسم کے ہرخلیے کا نقشہ بنانے کا بین الاقوامی منصوبہ


لندن۔ دنیا بھر کے حیاتیات داں اور ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے ’’ہیومن سیل اٹلس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس انقلابی منصوبے کے ذریعے انسانی جسم کی بنیادی اینٹوں (سیلز) بلکہ ہر ایک ایک سیل کا نقشہ بنایا جائے گا اور اس کے روابط نوٹ کیے جائیں گے۔ منصوبے میں ہر خلیے کی تفصیلی تصویر بھی شامل کی جائے گی۔ سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں حیاتی سالمات کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ تندرستی ہو یا بیماری ہر معاملے میں خلیات ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ پروجیکٹ امراض کو سمجھنے میں بہت مدد دے گا۔