بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں،رپورٹ

سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں،رپورٹ


ریاض۔ سعودی عرب میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی 2 یا اس سے بھی زائد بیویاں ہیں۔

سعودی عرب میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا سعودی مردوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سے زائد شادیاں کررکھی ہیں، رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد سعودی مردوں کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں۔ آزاد ادارے کی جانب سے جارہ کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ کچھ مرد ایک سے زائد شادیاں اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ انہیں مذہب اس بات کی اجازت دیتا ہے، کچھ سماجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسری شادی کرتے ہیں جب کہ کچھ دوسری شادی صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی پہلی شادی سے خوش نہیں ہوتے۔

اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 18246 مرد جن کی عمریں 30 سے 34 سال کے درمیان ہے، 2 شادیاں کی ہیں لیکن اسی عمر کے 539 مردوں نے 2  سے زائد شادیاں کی ہیں جب کہ 35 سے 39 سال کی عمر کے 30  ہزار سے زائد افراد کی 2 بیویاں ہیں اور اس عمر کے 2 ہزار سے زائد مردوں  نے 2 سے زائد شادیاں کی ہیں۔40 سے 44 سال کے 43407 مردوں نے دوشادیاں کررکھی ہیں جب کہ اس عمر کے 7170 مردوں نے 2 سے زائد شادیاں کررکھی ہیں۔