بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کرینہ کپورنے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے فواد خان کو نظراندازکردیا

کرینہ کپورنے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے فواد خان کو نظراندازکردیا


ممبئی۔ بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپورخان نے نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” میں اداکار رنبیر، اداکارہ انوشکا اور ایشوریا رائے بچن کی خوب تعریف کی لیکن انہوں نے پاکستانی ادکار”فواد خان” کا نام ایک باربھی نہیں لیا اور فواد کو با آسانی نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکو خبروں کی زینت بنے رہنا خوب اچھے طریقے سے آتا ہے اوراپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھی انہیں خبروں میں خوب جگہ دی جارہی ہے تاہم بس یہ ہی نہیں اس بار تو اداکارہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کا نام فلم “اے دل ہے مشکل ” کی تعریف کے دوران کاسٹ سے ہی ہٹادیا۔

اداکارہ سے ایوارڈ کی تقریب میں جب فلم “اے دل ہے مشکل” کے حوالے سے پوچھا گیا جو وہ اسکریننگ کے دوران دیکھ چکی ہیں توان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم بے انتہا پسند آئی جس میں تمام اداکاررنبیرکپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے بہترین کام کیا ہے جب کہ مداحوں کو بھی یہ فلم ضرورپسند آئے گی۔