بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہاجرین سے متعلق قانون سازی کیلئے مسودہ ارسال

افغان مہاجرین سے متعلق قانون سازی کیلئے مسودہ ارسال


پشاور۔وفاق نے افغان مہاجرین سے متعلق باقاعدہ قانون سازی کے لئے ،،نیشنل ریفیوجی لاء ،، کا مسودہ چاروں صوبائی حکومتوں کو ارسال کردیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مسودہ کا جائزہ لینے ، ضروری تبدیلیاں کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جوکہ وفاق کی جانب سے ارسال کردہ مسودہ کا جائزہ لینگے اوراس حوالے سے اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کرینگے ۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس مسودے کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت اس کی منظوری دیگی ۔

پناہ گزین کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی جارہی ہے۔ پناہ دینے والے ، قیام کی مدت ، شہریت کے حصول ، ان کی رجسٹریشن اوردیگر متعلق لاء تشکیل دینے کے لئے مسودہ تیار کیا جائیگا چیف کمشنر افغان مہاجرین کی جانب سے مسودہ تیار کر کے چاروں صوبائی حکومتوں کواراسال کیا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے سے ہی صوبے میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کامطالبہ کر چکی ہے ۔