بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکھ برادری کی خیبر پختونخوا پولیس میں نمائندگی

سکھ برادری کی خیبر پختونخوا پولیس میں نمائندگی

پشاور۔صوبائی حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کردیا ہے جبکہ مرحلہ وار طور پر بونیر میں بھی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سپیشل فورس میں بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے جن کی ڈیوٹیاں مندروں پر لگائی جائیگی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو کانسٹیبلز کے گوردواروں پر سکیورٹی کے لئے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو سپیشل پولیس فورس میں کنٹریکٹ کی بنیادپربھرتی کردیا ہے۔ جنہیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے ۔ سکھ برادری پر حملوں کے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے گوردواروں کی سیکورٹی کے لئے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی اور ابتدائی مرحلے میں پشاور کے لئے دو تعلیم یافتہ نوجوانوں کوبھرتی کرلیا ہے ۔