بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قطری شہزادے کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں دلچسپی

قطری شہزادے کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں دلچسپی


اسلام آباد۔نوازشریف کی کرپشن سکینڈلز کے اہم کردار قطری شہزادہ جاسم الثانی نے بھی جے آئی ٹی کی رپوٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے۔خصوصی ذرائع سے یہ کاپی پاکستان سے قطر بھجوائی گئی ہے اور بھجوانے کا انتظام مریم نواز نے کیا ہے۔قطری شہزادہ نے سپریم کورٹ میں خط جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ لندن فلیٹس شریفوں کو میں نے دئیے تھے۔جے آئی ٹی کے بار بار طلبی کے باوجود قطری شہزادہ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ۔

اب قطری شہزادہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ منگوائی ہے جس پر مریم نواز نے 9جلدوں پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ سیف الرحمان کے ذریعے قطر بھجوا دی ہے۔قطری شہزادہ شریفوں کی کرپشن کی داستان پڑھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔