بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کیلئے شمسی توانائی کا منصوبہ

خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کیلئے شمسی توانائی کا منصوبہ

پشاور۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کاروائی پر بھارت کو خوف ہے کہ اگر نواز شریف چلا گیا تو پاکستان کی فوج مضبوط ہو جائے گی جس سے بھارت کے مفادات متاثر ہوں گےٗ جمہوریت میں اخلاقی قوت اور مارشل لاء میں ڈنڈے سے حکومت کی جاتی ہے ٗ نواز شریف اخلاقی قوت کھو چکے ہیں ٗ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں مزید بہتری لا رہے ہیں ٗ تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پریس کانفرنس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٗ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان ٗ سینئر وزیر برائے صحت شہرام ترکئی اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر مشتاق غنی بھی موجود تھے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں پہلے ساڑھے 3ہزار ڈاکٹرز تھے ہم نے مزید ساڑھے 6ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ٗ اب صوبے کے اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں 95فیصد تک ڈاکٹرزموجود ہیں ٗ جب ہماری حکومت آئی تو خیبرپختونخوا کا ہیلتھ بجٹ 18 ارب تھا جسے بڑھا کر 65ارب کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ تمام آلات بھی مہیا کئے جائیں گے یہ اقدامات ہمارے پرائیویٹ سیکٹرز سے مقابلہ کرنے کیلئے ہیں اس وقت ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ تنخواہیں خیبرپختونخوا دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ 24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہیں ہیلتھ کارڈز پر 6ماہ میں 70کروڑ خرچ کئے عمران خان نے کہا کہ جب ہم شعبہ صحت میں اصلاحات شروع کرتے ہیں تو بعض مفاد پرست ملازمین عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتے ہیں ڈاکٹر نوشیروان برکی امریکہ سے اپنے خرچے پر پاکستان آتے ہیں تا کہ حالات بہتر کئے جاسکیں میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ آئیں اور کام کریں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی اقدار سے حکومت کی جاتی ہے۔

بھارت میں یہ خوف ہے کہ نواز شریف کے جانے سے ان کے مفادات متاثر ہوں گے کیونکہ نواز شریف کے گھر جانے سے پاکستان کی فوج مضبوط ہو جائے گی اس طرح کے آرٹیکل بھارت کے اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب آپ کو ہسپتالوں پر چھاپے مارنے پڑیں تو سمجھ لیں کہ آپ شہباز شریف بن گئے ہیں۔