بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹو نے کارکنوں کو انتخابات جیتنے کا راز بتا دیا

بلاول بھٹو نے کارکنوں کو انتخابات جیتنے کا راز بتا دیا

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی ، اس لئے پارٹی کارکن عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں، پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر جب عوام کو روزگار دیتی ہے تو اس کا مطلب روٹی، کپڑا ور مکان کے خواب کی تعبیر ہوتی ہے، گلگت سے لے کر کراچی تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک طاقت کا نام ہے جو غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، طالب علموں ، نوجوانوں، خواتین سمیت ہر مکتب فکر کی نمائندگی کرتی ہے۔

پاراچنار دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دہشتگردوں نے پاراچنار کو معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون سے سرخ کر دیا ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن پاراچنار کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی راولپنڈی ضلعی، سٹی اور کینٹ کے عہدیداروں کے وفود اورپیپلزپارٹی پاراچنار کے رہنما قلبِ عباس سے الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات میں ابن عباس نے چیئرمین پارٹی کو پاراچنار کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قلب عباس کو ہدایت کی کہ وہ پاراچنارکے شہیدوں کے ورثاء تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے کہ ان کا دکھ اور درد ہمارا دکھ اور درد ہے۔ ہم اس سوچ کو ختم کریں گے جو شدت پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلزپارٹی راولپنڈی ضلعی، سٹی اور کینٹ کے عہدیداروں کے وفود نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سیکریٹری اطلاعات، چوہدری منظور بھی موجود تھے۔ وفود سے باتیں کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی۔

اس لئے پارٹی کارکن عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر جب عوام کو روزگار دیتی ہے تو اس کا مطلب روٹی، کپڑا ور مکان کے خواب کی تعبیر ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت سے لے کر کراچی تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک طاقت کا نام ہے۔ جو غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، طالب علموں ، نوجوانوں، خواتین سمیت ہر مکتب فکر کی نمائندگی کرتی ہے۔

وفود میں چوہدری ظہیر، راجہ نذیر، اختر شاہ، تبسم منیر ستی، راجہ منصور، ملک نیر ندیم، توقیر عباسی، محمد شاہد، شاہد ستی، شاہد بشیر، راجہ نورالٰہی، بابر سلطان جدون، جمیل قریشی، ملک عاصم اکبر، سردار قدوس، آگاہ ثاقت ریاض، راجہ عرفان حیدر، فیصل شاہ، ذوالفقار احسن، چوہدری ذوالفقار، ناصر میر، ذیشان مہدی، بنارس چوہدری، ناصر کاظمی، ایاز پپو، چوہدری فرخ، سید زاہد شاہ، ملک ایوب، راجہ یعقوب، علی منہاس، رانا شوکت، ملک ظہیر، حاجی عبدالجبار، وجاہت علی خان ایڈووکیٹ، شہزاد میر، انجم علی ایڈووکیٹ، میاں عبدالرشید، ملک قاسم، ادریس ایڈووکیٹ، عمران بٹ، شیخ ثاقب نعیم، حسنین اشرف، احسان محبوب، راجہ طارق اور شفیق جدون شامل تھے۔

درایں اثناء سابق گورنر کے پی مسعود کوثر، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، عرفان ہوتی، نگہت اورکزئی اور رحیم یارخان سے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید وڑائچ نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعرات کو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنمافیصل ممتاز راٹھور کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز راٹھور کی بیوہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔