بریکنگ نیوز
Home / بزنس / 2017کیلئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری

2017کیلئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری

نیویارک۔ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 2017کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی ، پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہے گی ، سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہو کر 6فیصد تک پہنچ سکتی ہے ، پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ، سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھی ،پاکستان کا مالیاتی خسارہ 4.2فیصد ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 2017کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی ، پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی برآمداتمیں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے ۔

بیرونی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈالیں گی ، پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت وتعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے ، دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تعلیم وصحت پر کم پیسہ خرچ کیا جارہا ہے ، غریب طبقہ تعلیم وعلاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہے ، پاکستان کا سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ہے ، بلوچستان میں 50فیصد لوگ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔