بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی میں اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

کراچی میں اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ


کراچی۔کراچی کی جامعات سے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،محکمہ انسداد دہشت گردی جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ بھی کرے گا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع نے بتایا کہ وائس چانسلرز اور سی ٹی ڈی افسران کے درمیان اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں طے پایا کہ جامعات میں اساتذہ کی کمیٹی بنائی جائے گی جو دیگر اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کرے گی۔

کمیٹی اساتذہ اور طلبہ کے دہشت گردوں سے متاثر ہونے کی اطلاع سی ٹی ڈی کو دے گی۔نئے اساتذہ رکھنے سے پہلے ان کا ماہر نفسیات سے ٹیسٹ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق جامعات میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سادہ لباس اہل کار بطور طلبہ جامعات میں موجود رہیں گے۔

سیکیورٹی اداروں کے افسران طلبہ کو لیکچر دیں گے اور برین واشنگ سے بچائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ کے مطابق ورکنگ پیپر تیار کیا جا رہا ہے جس کے بعد لیکچرز کا عمل شروع کیا جائے گا۔معاشرے کی تعمیر کرنے والی جامعات سے ہی معاشرے کے دشمنوں کو افرادی قوت ملنے لگی۔ جسے روکنے کے لیے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔