بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ثبوتوں کے باوجود حکمرانوں کا مستعفی نہ ہونا شرمناک ہے ،عمران خان

ثبوتوں کے باوجود حکمرانوں کا مستعفی نہ ہونا شرمناک ہے ،عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی کے واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے ۔جمعہ کوعمران خان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا نواز شریف اقتدار کے تمام اخلاقی و قانونی جواز کھونے کے بعد بھی اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے قوم کو دھوکہ دینے اور مرحوم والد اور اپنی اولاد کو بدنام کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ۔

عمران خان کہنا تھا قوم اور ٹیکس گزار عوام کیسے نواز شریف ، اسحق ڈار اور سنگین مالی جرائم کے مرتکب حجازی اور سعید جیسے ان کے وفاداروں پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں ۔عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری ، اثاثے چھپانے ، جھوٹ بولنے اور جعل سازی کے واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے۔