بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام

خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام


لنڈی کوتل ۔ افغانستان سے آنیوالے دو خود کش حملہ آوروں کی سکیورٹی فورسز کیمپ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی فورسزنے فائرنگ کر کے ایک کوہلاک جبکہ دوسرے نے اپنے آپکو دھماکے سے اڑا دیا۔حملہ آوروں کی شدید فائرنگ سے ایف سی کے دو جوان زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا‘ زخمی اہلکاروں میں سپاہی یحییٰ خان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعات کے مطابق افغانستان سے آنیوالے دو خود کش حملہ آوروں نے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ جڑوبی ، میشترہ سکیورٹی فورسز کیمپ میں جمعہ کی علی الصبح داخلے کی کوششیں کی‘ دونوں خود کش حملہ آوروں نے داخلے سے پہلے اندھا دھند فائرنگ بھی کی، تاہم خیبر رائفلز 102ونگ کے جوانوں کی جوابی کاروئی میں ایک خود کش ہلاک جبکہ دوسرے خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے باندھے ہوئے بارودی مواد سے اپنے آپکو اڑا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں خیبر رائفلز 102ونگ کے دو سپاہی امجد اور سپاہی یحییٰ خان شدید زخمی ہو گئے‘ جنہیں طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر سے پشاور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور ( سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا، جہاں پر سپاہی یحییٰ خان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ دونوں خود کش حملہ آوروں کے لاشوں کو وادی تیراہ جڑوبی سے لنڈی کوتل سکیورٹی فورسز چھاؤ نی منتقل کردیاگیاہے۔