بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے حکم دیاتووزیراعظم کے کیخلاف کاروائی ہوگی، نیب

سپریم کورٹ نے حکم دیاتووزیراعظم کے کیخلاف کاروائی ہوگی، نیب

اسلام آباد۔نیب نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے حکم دیاتوجے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کے کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی زیرصدارت ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم سمیت دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ حاصل کر لی ہے ،اجلاس میں پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ اور نیب کی طرف سے فراہم مواد اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا اگر جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم اور دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔