بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملکی بحران ٗ حکومت کا بیرون ممالک سے مدد لینے کا انکشاف

ملکی بحران ٗ حکومت کا بیرون ممالک سے مدد لینے کا انکشاف


اسلام آباد۔ملک میں سیاسی کشمکش عروج پر پہنچ گئی ، حکومت نے بحران سے نکلنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں ، امریکا ، برطانیہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سے مدد کیلئے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیر اعظم کی یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات نہ ہوسکی ۔ نجی ٹی وی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد سیاسی کشمکش عروج پر پہنچ گئی ۔ ایک طرف اپوزیشن وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ، دوسری طرف حکومت بھی ڈٹ گئی اور مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ۔

حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ،مولانا فضل الرحمان کے بعد اہم اتحادی محمود خان اچکزئی نے بھی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے عالمی سطح پر بھی کوششیں شروع کر دیں ۔ امریکا ، برطانیہ ، سمیت اہم دوست ممالک سعودی عرب اور متحدہ امارات سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے وزیر اعظم کی فون پر بات کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔ وزارت خارجہ کے خط کے مطابق اس حوالے سے پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے سے رابطے جاری ہیں ۔ پاک فوج سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی۔