بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ورکنگ باونڈری پربھارتی سکیورٹی فورسز کی چوتھے روز بھی فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ورکنگ باونڈری پربھارتی سکیورٹی فورسز کی چوتھے روز بھی فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب


اسلام آباد۔ورکنگ باونڈری پربھارتی سکیورٹی فورسز کی مسلسل چوتھے روز فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری بھارتی سکیورٹی فورسز نے چارواہ ۔میاں ہڑپال اور چپڑاڑ کے سکیٹر پر پاکستانی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائیرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی علاقے چک سکھا میں درجنوں مویشی ہلاک فائیر لگنے سے بجلی کے پول اور ٹرانسفارمراڑ گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں دیہاتوں میں بجلی غائب ہو گئی دو افراد شدید زخمی علاقے میں خوف وہرائس پھیل گیا فوج نے انڈیا بارڈرز کے قریبی دیہاتوں کے رہائشی آبادی کو محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کا حکمم دے دیا۔

ملحقہ علاقوں سے نقل مکانی شروع واقعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے مسلسل چوتھے روز بھی ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرحدی علاقوں پر فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا بھارتی سکیورٹی فورسز نے میاں ہڑپال ۔

چارواہ ۔اور چپڑاڑ سکیٹر پر پاکستانی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے چک سکھا میں 60کے قریب بم گرائے جس کی وجہ سے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے اور بجلی کے پول اورٹرانسفارمر اڑ گیا جس کے باعث سکینڑوں دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے باجڑہ گڑھی میں دو افراد انور اور شوکت شدید زخمی ہو گئے پاک رینجرز کی جوابی کاروائی پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی گینں خاموش ہو گئی آخری اطلاع تک فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا ۔