بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مصباح الحق کے لئے تاحیات اعزازی ممبرشپ

مصباح الحق کے لئے تاحیات اعزازی ممبرشپ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو میلبرن کرکٹ کلب نے تاحیات اعزازی ممبرشپ سے نواز دیا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے خدمات انجام دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو میلبرن کرکٹ کلب نے اعزازی ممبرشپ سے نوازا۔

 43 سالہ مصباح 22ویں پاکستانی کرکٹر ہیں جنہیں میلبرن کرکٹ کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دی گئی جب کہ ان سے قبل ممبرشپ حاصل کرنے والوں میں ظہیر عباس، عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور جاوید میانداد نمایاں ہیں۔

میلبرن کرکٹ کلب کی اعزازی ممبر شپ حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کرکٹر رمیز راجا تھے جنہیں 2015 میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔