بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نوا زشریف کی انجینئر امیر مقا م کو خصوصی ہدایات

وزیراعظم نوا زشریف کی انجینئر امیر مقا م کو خصوصی ہدایات

پشاور۔وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام کا  وزیراعظم محمدنواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پرخیبرپختونخوا میں پارٹی امور،فاٹا اصلاحات اورجاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم محمدنوازشریف پارٹیاموراورخیبرپختونخوامیں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے امیرمقام کوہدایت کی کہ خیبرپختونخوااورفاٹامیں پارٹی کونچلی سطح سے منظم کرنے اوروفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جا ئے ۔
امیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) اور وزیراعظم محمدنوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اورانکی قیادت پرمکمل اعتمادہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات میں پارٹی کومزدمستحکم کرنے پرانجینئرامیرمقام کی کاوشوں اور جدوجہد کوسراہااورکہاکہ اپنے تمام انتخابی وعدوں کوہرحال میں عملی جامہ پہنائیں گے