بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری

حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری


اسلام آباد۔وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی حج فلائٹ پی کے 2003 رات اڑھائی بجے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی۔ پہلی حج فلائٹ کو وزیر مذہبی امور سردار یوسف رخصت کریں گے۔

اسلام آباد حج فلائٹ آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں چار ایئر لائنز پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن شریک ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج اپنی فلائٹ کا شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔ حجاج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 6 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔ عازمین www.hajjinfo.org پر اپنی فلائٹ کا شیڈول چیک کر سکتے ہیں۔