بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرنل(ر) حبیب کی اغواء کیس میں پیشرفت

کرنل(ر) حبیب کی اغواء کیس میں پیشرفت


اسلام آباد۔حکومت پاکستان کی طرف سے کرنل(ر)حبیب کی بازیابی کیلئے بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے اور کرنل(ر) حبیب کے اغواء میں ملوث مبینہ بھارتی باشندوں کیخلاف کارروائی کیلئے کہا گیا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان کی اس درخواست کو رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل(ر)حبیب کے اغواء کاروں نے جو بھارتی نمبرز استعمال کئے وہ جعلی ہیں۔

معتبر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ نے کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کیلئے بھارتی حکومت کو خط لکھا تھا کہ کرنل(ر) حبیب کے اغواء میں بھارتی باشندوں کا مرکزی کردار ہے کیونکہ انہیں بھارتی ٹیلی فون نمبرز سے کال کرکے نیپال بلایا گیا اور وہیں سے انہیں اغواء کیا گیا ۔اس لئے بھارتی حکومت اس معاملے میں کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔

دوسری طرف بھارتی حکومت کی طرف سے وزارت خارجہ کے اس خط کے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنل(ر) حبیب کے اغواء میں کسی بھارتی باشندے کا کردار نہیں ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے جو نمبرز دئیے گئے ہیں وہ بھی جعلی ہیں۔واضح رہے کہ کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے پہلا باضابطہ رابطہ بھارتی حکومت سے کیا گیا ہے۔