بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینئرڈاکٹرز کی این او سی کے حصول کیلئے کوششیں تیز

سینئرڈاکٹرز کی این او سی کے حصول کیلئے کوششیں تیز

پشاور۔صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات 24سینئر ڈاکٹروں نے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بیرون ملک جانے کے لئے صوبائی حکومت کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بیرون ملک جانے کے لئے این او سی لازمی قرار دی ہے اور بغیر این او سی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے اس سے قبل محکمہ ایکسائز ٗ صحت کے درجنوں ملازمین کو اس ضمن میں شوکا ز نوٹسزجاری ہو چکے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں نے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات سینئر ڈاکٹروں کو بیرون ملک سیر سپاٹے کے لئے لے جانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لئے ڈاکٹروں نے این او سی کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔