بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے بند ائر پورٹس کو آپریشنل کرنے کیلئے اقدامات شروع

خیبر پختونخوا کے بند ائر پورٹس کو آپریشنل کرنے کیلئے اقدامات شروع

پشاور۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان ٗ سیدو شریف اور بنوں ائیر پورٹس کو آپریشنل کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ پر حد بندی ٗ باونڈری وال اور الیکٹرک سیکورٹی لائٹنگ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بنوں اور سیدو شریف ائیر پورٹس پربھی سیکورٹی لائٹس نصب کی جائیں گی ۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ائیر پورٹس کو کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سیدو شریف سوات ائیر پورٹ کو بھی تیسرے مرحلے میں کھولا جائے گا تینوں ائیر پورٹس عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں۔