بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سنگاکارا نے چھکا لگاکر اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کا موبائل فون توڑ دیا

سنگاکارا نے چھکا لگاکر اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کا موبائل فون توڑ دیا

لندن:  سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے چھکا لگاکر اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے مداح کا موبائل فون توڑ ڈال

یہ واقعہ گزشتہ دنوں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان منعقدہ انگلش ٹی 20 میچ میں پیش آیا۔ اپنی 40 ویں سالگرہ سے 2 دنوں کی دوری پر موجود سنگاکارا نے اس مقابلے میں سرے کیلیے 70 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے، ایک چھکے پر اسٹینڈز میں بیٹھے مداح نے کیچ تھامنا چاہا تاہم اس کی قیمت موبائل فون کی تباہی سے بھرنا پڑگئی، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔