بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ’’را ‘‘ افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے،جنرل زبیر محمود حیات

’’را ‘‘ افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے،جنرل زبیر محمود حیات


کراچی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نیمقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،’’را ‘‘بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کی تخریبیسرگرمیوں کا مقصدسی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمنوں کے عزائم نا کام بنا دیں گے ۔

سی پیک کی ترقی میں گوادر بندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔ پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے ،علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے، پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کیساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں،افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اور طاقت کا مظہرہیں، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اور سلامتی میں مرکزی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوپاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 107ویں مڈشپ مین، 16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں 100 افسران پاس آوٹ ہوئے، جس میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شریک تھے، 107 ویں مڈشپ مین اور 16ویں شارٹ سروس کمیشن کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود مہمان خصوصی تھے، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات سے نوازا گیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ وہ پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے۔

پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی اپنی تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے تاکہ ملک میں بے چینی اورعدم استحکام پیدا کیاجاسکے اوراربوں ڈالرمالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کیاجاسکے،پاکستان دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے،ملک مخالف خفیہ اداروں خصوصاً’’ را ‘‘کے مذموم عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے،ہم مربوط اجتماعی کوششوں کے ذریعے اِن تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،آپریشن رد الفساد محض ایک مہم نہیں ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادربندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے، پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے، جنرل زبیر محمود حیات نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔ پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کیساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔