بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / تائیوان کی پارلیمنٹ میں کرسیوں کی بارش

تائیوان کی پارلیمنٹ میں کرسیوں کی بارش


تائی پی۔تائیوان کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف نا صرف لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مخالفین پر کرسیاں بھی برسائیں جس سے ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ میں انفراسٹرکچر بل کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تکرار شروع ہو گئی اور معاملہ گرما گرمی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچا جبکہ اپوزیشن اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

ایوان میں بحث کے دوران اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف دل کی خوب بھڑاس بھی نکالی، کچھ اراکین آپس میں دست و گریبان ہوئے تو کچھ نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کئے جب کہ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے کچھ اراکین نے بل پیش کرنے والے حکومتی رکن پر پانی کے غبارے بھی پھینکے۔ بعد ازاں سینئر اراکین نے بیچ بچاو کرا کے معاملہ رفع دفع کروایا اور اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔