بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کالام میں ڈولی لفٹ دریا میں جا گری

کالام میں ڈولی لفٹ دریا میں جا گری

سوات۔مری کے بعد کالام کے مقام پر ڈولی لفٹ ٹوٹ کر دریا میں جا گری ، لفٹ پر 6افراد سوار تھے جن میں سے 2کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالام کے علاقے پر ڈولی لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈولی لفٹ میں 6افراد سوار تھے کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گر گئی ۔

دریا میں بہنے والے 2افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 2لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ یاد رہے عید کے چند روز بعد مری میں 2 دیہاتوں کو آپس میں ملانے کیلئے چلنے والی ڈولی لفٹ کھائی میں گرنے سے 12افراد جاں بحق ہوئے تھے۔