بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا حکومت کے سی پیک سکیورٹی کیلئے حتمی انتظامات

خیبرپختونخوا حکومت کے سی پیک سکیورٹی کیلئے حتمی انتظامات


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے سی پیک کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،خصوصی فورس 3 ہزار800 اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، اس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حفاظت کی غرض سے خصوصی فورس قائم کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس فورس کیلئے بھرتی کا عمل اگلے ماہ شروع کیا جائے گا۔

خصوصی فورس تین ہزار آٹھ سو اہلکاروں پر مشتمل ہوگی اس مقصد کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔خصوصی فورس چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں ان پر کام کرنے والے انجینئروں اور تکنیکی عملے کو تحفظ فراہم کرے گی۔