بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حیات آباد میں 4کنال اراضی پر قائم پٹرول پمپ سیل

حیات آباد میں 4کنال اراضی پر قائم پٹرول پمپ سیل


پشاور۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے فیز 5میں 4کنال اراضی پر قائم پٹرول پمپ کو لیز ختم ہونے پر سیل کر دیا پی ڈی اے کے ترجمان محمد شکیل حلیم کے مطابق ڈی جی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ویجلنس شمشیر خان نے گزشتہ روز فیز 5میں کاروائی کرکے پی ایس او کا پمپ سیل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے نے 1987ء میں 4کنال اراضی پی ایس او کو 20ہزار روپے سالانہ کے عوض 30سال کیلئے لیز پر دی تھی پٹرول پمپ مالکان کو کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے لیکن انہوں نے پمپ خالی نہیں کیا اور پی ڈی اے حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گزشتہ روز پمپ کو سیل کرکے اراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔