بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی ارکان نے ایمانداری سے کام کیا، ترجمان پاک فوج

جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی ارکان نے ایمانداری سے کام کیا، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی جب کہ اس میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان نے سپریم کورٹ  کے ماتحت رہ کر محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی، اس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے رکن شامل تھے جنہوں نے سپریم کورٹ  کے ماتحت رہ کر محنت اور ایمانداری سے کام کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ کرنا ہے اس سے پاک فوج کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے اداروں کے ساتھ ملک کر کام کرے گی، ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ آئین اور قانون کا احترام کرے اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرے۔