بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / راولپنڈی کو راول ڈیم سے پانی کی فراہمی بحال

راولپنڈی کو راول ڈیم سے پانی کی فراہمی بحال

راولپنڈی۔راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان واساعمرفاروق کے مطابق راول ڈیم کیپانی میں کسی قسم کا آرسینک مواد نہیں پایا گیا ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کا پانی پینے کیلئے مناسب ہے فشریز حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیاں آکسیجن کی کمی سے مر رہی ہیں۔اسلام آباد کے راول ڈیم میں مچھلیوں کے مرنے کے بعد ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

اس سے پہلے ڈیم کے پانی میں زہر ملائے جانے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرایا گیا تھاجبکہ آرمی اہل کار وں نے بھی اس معاملے کا جائزہ لیا تھا۔