بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت پر امریکہ کی پھر کڑی تنقید

قطر کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت پر امریکہ کی پھر کڑی تنقید


واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی امریکا کی مجبوری نہیں،خطے کے کئی دوسرے ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

امریکی ٹیلی ویژن سی بی این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کے مالی معاون کے طور پر مشہور ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ قطر دہشتگردی کی معاونت فوری طور پر روک دے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے قطر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرامریکا مجبور ہوا تو دوحہ میں فوجی اڈا ختم کیا جاسکتا ہے۔

دسیوں ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈے کے قیام کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا پیٹ بھرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے والے ممالک کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔ وحشی کو بھوکا رکھ کر اسے ختم کرنا ہوگا۔ دہشت گردی وحشت ہے اور اس کی مالی معاونت کا کوئی جواز نہیں۔