بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / صیہونی فوجیوں نے فجر کی نماز پڑھ کر باہر آنیوالے نہتے فلسطینی کو شہید کردیا

صیہونی فوجیوں نے فجر کی نماز پڑھ کر باہر آنیوالے نہتے فلسطینی کو شہید کردیا


یروشلم ۔مغربی کنارے میں صیہونی غاصب فوجی درندوں نے فجر کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آنیوالے نہتے فلسطینی کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رملہ کے گاؤں نبی صالح میں ایک نوجوان فجر کی نماز پڑھ کر باہر آرہا تھا کہ اسی دوران صیہونی فوجیوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کرنے لگے ۔

نوجوان خوفزدہ ہو کر بھاگا تو صہیونی فوجیوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ شہید نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی فلسطینی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا ہے تاہم صیہونی دہشت گرد فوجیوں نے نہتے نوجوان کو ہی دہشت گرد قرار دے کر دنیا کی ہمدردیاں سمیٹنے کی انتہائی بھونڈی کوشش کی ہے۔