بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے شجرکاری مہم میں اربوں روپے کی کرپشن کی ‘اکرم درانی

عمران خان نے شجرکاری مہم میں اربوں روپے کی کرپشن کی ‘اکرم درانی


بنوں ۔وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پودے لگانے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ، عمران خان بنی گالا جائیداد کی تفصیل دیں، پرویز خٹک صوبے میں ایک میگاپراجیکٹ بھی ثابت نہیں کرسکتا ہے،لوڈشیڈنگ سے جلد نجات مل جائے گی۔ اتور کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے جلد نجات مل جائے گی،بنوں میں مزید تین چار فیڈروں کا قیام جلد از جلد کریں گے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے تعاون سے بنوں کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے، وزیراعظم کے اعلان کردہ ڈومیل سے رنگین آباد تک روڈ پر کام جلد شروع ہوگا۔۔ انھوں نے کہاعمران خان نے پودے لگانے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی وہ عمران خان بنی گالا جائیداد کی تفصیل دیں،پرویز خٹک صوبے میں ایک میگاپراجیکٹ بھی ثابت نہیں کرسکتا ہے۔