بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر ، امرناتھ زائرین کی بس کو حادثہ ، 16افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر ، امرناتھ زائرین کی بس کو حادثہ ، 16افراد ہلاک


رام بن /جموں ۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں امرناتھ زائرین کی بس گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں16افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر امرناتھ زائرین کی ایک بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 16افرا دہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔

سینئر ایس ایس پی پولیس رام بن موہن لال کا کہنا ہے کہ زائرین کو لے کر جانے والی بس سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں جاگری ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔